اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
