ہنڈائی کی جانب سے ایس یو وی Palisade، کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں
ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی ایس یو وی ‘Hyundai Palisade’ کی آفیشل قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو دو مختلف ورینٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ درج ذیل ہے۔
Palisade Smart: اس ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
Palisade Calligraphy: اس ٹاپ لائن ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
تاہم اس لگژری گاڑی کو 30لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ بک کروایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں، یہ ٹیکسز گاڑی کی حتمی قیمت میں اضافی طور پر شامل کیے جائیں گے۔
ہنڈائی پیلی سیڈ کو اپنی جسامت، جدید فیچرز اور طاقتور انجن کی بدولت پاکستان کی پریمیم گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
