پی ایس ایل 11: پلیئر آکشن مکمل، فرنچائز مالکان کا جوش و خروش
پی ایس ایل کا بخار عروج پر ہے اور آکشن کا مزہ الگ ہے، عاطف رانا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئر آکشن میں اہم کھلاڑیوں کی بولیاں مکمل ہو گئی ہیں۔
آکشن کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ گیارہ سال مکمل ہو گئے اور ٹیم دماغ سے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پلیئر کے لیے جذباتی ہونا فطری ہے اور جو کھلاڑی ترقی کرنا چاہتے ہیں، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں آ سکتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے آکشن میں شمولیت کے بعد کہا کہ دس سال بعد آکشن میں جانا ایک دلچسپ تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی مارکیٹ ویلیو سیٹ ہو جاتی ہے اور ٹیم اتنا پرفارم نہیں کر رہی جتنا کرنا چاہیے۔
ندیم عمر نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ فرنچائزز کا ریونیو بڑھے اور ممکن ہے کسی کے ساتھ پارٹنرشپ کی جائے۔
لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل کا بخار عروج پر ہے اور آکشن کا مزہ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کی شمولیت خوشی کی بات ہے اور ٹیم کی دس سالہ محنت کے بعد وہ ایک مضبوط اسکواڈ بنانے کے خواہشمند ہیں۔
