بھارت کا ایران کے خلاف دوغلا پن، تین ایرانی آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے
ایران کے خلاف یہ کارروائیاں بھارت کی موقع پرستانہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی واضح مثال ہیں
مفاد پرست بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموشی سے واپسی کے بعد ایران کے تین تیل بردار جہاز ضبط کر لیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں تین آئل ٹینکروں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا۔
یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے جب بھارت نے ایران کے ساتھ شراکت داری کے دعووں کے باوجود امریکی دباؤ کے تحت چابہار بندرگاہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت نے امریکی پابندیاں نافذ ہونے سے پہلے ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم بھی ادا کر دی تھی، لیکن عملی طور پر ایران کے ساتھ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
عالمی ماہرین کے مطابق، ایران کے خلاف یہ کارروائیاں بھارت کی موقع پرستانہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی واضح مثال ہیں۔
چابہار بندرگاہ سے واپسی اور ایرانی تیل بردار جہازوں کی ضبطی کو ایران کے ساتھ بھارت کی طرف سے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ دکھاوے، جھوٹ اور دھوکے پر مبنی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی زمین بوس ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف یہ اقدامات بھارت کی غیر مستقل مزاجی اور خطے میں اس کی ساکھ کے لیے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کی دوغلی پالیسی کی واضح مثال پیش کرتے ہیں۔
