مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کردیاگیا۔ برطانیہ میں ایک میڈیکل ٹریبونل نے ڈاکٹر کے حق میں فیصلہ دیدیا۔
مذکورہ ڈاکٹر کو آپریشن کے دوران اپنے مریض کو چھوڑ کر دوسرے آپریشن تھیٹرمیں نرس کیساتھ مبینہ طور پر نفسانی خواہش پوری کرنے کاالزام تھا۔
44 سالہ ڈاکٹر سہیل انجم کو گریٹر مانچسٹر کے ٹیمسائیڈ اسپتال میں ان کی ایک ساتھی نے نرس کیساتھ ’’نازمناسب‘‘حالت میں دیکھا تھا۔
یہ واقعہ ستمبر 2023 میں پیش آیاتھا۔ جسے میڈیکل ٹریبونل کے سامنے پیش کیاگیا۔ جس میں مقیم ڈاکٹر سہیل انجم نے ایک مرتبہ پھرکام کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
دوران سماعت ثبوت پیش کیے تو 44 سالہ ڈاکٹرنے ثبوت کو چیلنج نہیں کیا۔
ٹربیونل نے محتاط طریقے سے غور کے بعد انھیں برطانیہ میں بطور ڈاکٹر کام کرنے کا اہل قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ’ڈاکٹر انجم نے پچھتاوے کا اظہار کیا اور تحریری اور زبانی طور پر ثبوت فراہم کرتے وقت معذرت بھی کی۔
ٹریبونل کے مطابق یہ معذرت ان کے مریض، نرس ایف، ان کے ساتھیوں اور لوگوں تک بھی پہنچائی گئی ہے۔
ڈاکٹر انجم دوبارہ کام کر رہے ہیں ۔ برطانیہ میں بھی اور پاکستان میں بھی اور انھوں نے جن اسپتالوں میں کام کیا۔
وہاں وہ بغیر کسی مزید مسئلے کے مثبت تبدیلیاں بھی لائے ہیں۔
ان تمام چیزوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹربیونل سمجھتا ہے کہ دوبارہ (اس حرکت کو) دُہرائے جانے کا امکان کم ہے۔