بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند، مگر کیوں ؟ وجہ سامنے آگئی۔ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اورایکس نے ایسی کیا غلطی کی جو انتہائی اقدام کا سبب بن گئی۔
مستقبل میں یہ پابندیاں مزید سخت کرنے کا بھی عندیہ دے دیا گیا۔ گھبرائیے نہیں کیونکہ یہ پابندیاں پاکستان نہیں نیپال میں سامنے آئیں ہیں ۔
نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے لازمی رجسٹریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
ترجمان وزارتِ مواصلات نیپال کے مطابق جن پلیٹ فارمزنے رجسٹریشن نہیں کرائی۔انکی سروسزفوری طورپربندکردی جائیں گی۔
حکومت نے ان کمپنیوں کو مقامی نمائندہ اور شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ کار مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔
حکام کے مطابق کمپنیوں کو بار بار موقع دیا گیا مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑا۔
ابھی صرف چند پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور وائبر نے رجسٹریشن مکمل کی۔ جبکہ باقی کمپنیوں نے حکم نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپال نے آن لائن فراڈ کے باعث ٹیلی گرام اور دیگر ایپس پر پابندیاں لگائی تھیں۔