موسلادھاربارشوں کاخدشہ،پنجاب میں اونچے درجے کاسیلاب،سندھ میں بھی ریڈالرٹ۔ پاک فوج کی جانب سے ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک ممکنہ شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارش کے باعث سیلابی صورت حال میں شدت کا امکان ہے۔
مری،راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات،گوجرانوالہ اورحافظ آباد میں شدید بارش اورسیلابی صورت حال کاخدشہ ہے۔
چنیوٹ، لاہور،سیالکوٹ،نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد،سرگودھامیں بھی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے۔
مرالہ ہیڈ ورکس پرسیلابی اورپانی کے بہاؤمیں شدیداضافہ
ممکنہ شدید بارش اور دریاؤں میں تیز بہاؤکے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پرسیلابی اورپانی کے بہاؤمیں شدیداضافہ ہوسکتاہے۔
سیلابی صورت حال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہاگیاہے کہ عوام اورمتعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں۔ نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں۔
تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہیں
عوام سے کہاگیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی ریڈ الرٹ جاری کردیاہے ۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
فیلڈمارشل کا ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والوں جوانوں کوخراج تحسین
پاک فوج نے پنجاب میں ریلیف آپریشن جاری رکھا ہواہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریلیف آپریشن میں شریک جوانوں کے حوصلوں کو سراہاہے۔
Field Marshal Syed Asim Munir #COAS
While interacting with troops, COAS commended their high morale, operational readiness, and commitment for serving the nation. #Pakistan #Flood #PunjabFloods
COAS appreciated their services for the people during rescue and relief… pic.twitter.com/dwJYg0p3Fv
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 31, 2025