یمن پراسرائیلی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی اور متعدد وزرا جاں بحق ہوگئے۔عالمی خبررساں اداروں اور یمن کے صدر اس اطلاع کی تصدیق کردی ہے۔
بتایاگیاہے کہ دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی کارروائی میں گروپ کے وزیراعظم جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حوثیوں سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم احمد الرہوی کو متعدد وزرا کے ہمراہ جمعرات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
احمد الرہوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں وزیراعظم کے طور پر کام کر رہے تھے۔
انہیں حکومت کے دیگر اراکین کے ساتھ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حکومت کی معمول کی ورکشاپ میں موجود تھے۔
وزیراعظم اور دیگر اراکین اپنی حکومت کے گزشتہ ایک برس کے اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لے رہے تھے۔
یمن کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ تبدیلی اور تعمیر کی حکومت کے وزیراعطم احمد غالب الراہوی جمعرات کو اپنے ساتھی وزرا کے ہمراہ شہید ہوگئے ہیں۔
رئاسة الجمهورية اليمنية تعلن استشهاد المجاهد أحمد غالب الرهوي رئيس الوزراء في حكومة التغيير والبناء مع عدد من رفاقه الوزراء جراء العدوان الصهيوني يوم الخميس الماضي
نص البيان:
بسم الله الرحمن الرحيم(مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ… pic.twitter.com/cfoDE80t2i
— قناة المسيرة (@TvAlmasirah) August 30, 2025
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں حملہ کیا تھا جبکہ غزہ میں جاری جنگ خطے میں پھیل چکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا تھا کہ جمعرات کو یمن کے شہر صنعا میں حوثیوں کی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جاتے رہے ہیں۔بحیرہ احمر میں مغربی ممالک کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزیراعظم احمد الراہوی سے قبل اسرائیل کے حملے میں صنعا میں 10 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔
BREAKING: Yemen confirms Mujahid Ahmad Ghaleb Al-Rahwi, Prime Minister of Houthi-led government in Yemen, was killed along with several ministers last Thursday on Israeli airstrikes.
A number of other ministers were wounded with moderate to serious injuries. pic.twitter.com/Czo7sk3u6y
— Clash Report (@clashreport) August 30, 2025