پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے فلڈ ریلیف میچ کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔
بابر اعظم نے زلمی فیںز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہونیوالے میچ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ تمام سپر اسٹارز میچ کھیلنے آرہے ہیں۔ میں بھی اسٹیڈیم میں آپکا انتظار کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی، خوش قسمتی میں کیسے بدلی؟ کرکٹ میچ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
واضح رہے پاکستان کو رواں برس تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی قیمتی جانوں کے زیاں کے ساتھ دہی اور شہری علاقے زیر آب آچکے ہیں۔