ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی لانچ ڈیٹ کا اعلان کردیا

ایپل نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر 2025 کو کیلیفورنیا کے ایپل پارک ہیڈکوارٹر میں ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گا جس میں نئی آئی فون 17 سیریز، ایپل واچز اور ممکنہ طور پر دیگر ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین اور صارفین اس ایونٹ کو خاص توجہ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایپل اپنے مقام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آئی فون 17 ایئر: نیا اور سب سے پتلا آئی فون

رپورٹس کے مطابق ایپل پہلی بار ایک سپر سلم آئی فون ماڈل پیش کرسکتا ہے جسے ممکنہ طور پر آئی فون 17 ایئر کہا جائے گا۔ یہ فون ڈیزائن اور نام کے لحاظ سے بالکل میک بک ایئر جیسا ہوگا۔

اگرچہ اس ماڈل میں بیٹری ٹائمنگ یا کیمرہ فیچرز میں تھوڑی کمی ہوسکتی ہے لیکن اس کا خوبصورت اور ہلکا ڈیزائن خریداروں کے لیے نیا رجحان پیدا کرسکتا ہے۔ یہ ماڈل براہِ راست سامسنگ گلیکسی ایس 25 ایج کا مقابلہ کرے گا۔

آئی فون 17 سیریز: پلس ماڈل کا اختتام؟

ایپل کی نئی سیریز میں ایک اسٹینڈرڈ ماڈل اور پرو ورژنز شامل ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق کمزور سیلز کی وجہ سے ایپل پلس ماڈل کو ختم کرسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی اینالسٹ مِنگ چی کوؤ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں آئی فون 16 پلس ایپل کی صرف 5 سے 10 فیصد شپمنٹس کا حصہ رہا جس پر کمپنی نے اس ماڈل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل واچ میں نئے فیچرز

ایونٹ میں نئی ایپل واچ سیریز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں ہیلتھ ٹریکنگ اور آئی فون کے ساتھ  اے آئی انٹیگریشن جیسے فیچرز شامل ہوسکتے ہیں۔ تاہم فی الحال کمپنی نے اس بارے میں کوئی آفیشل تفصیل جاری نہیں کی۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا