منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی آمد، ننھی پری کا نام کیا رکھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی ہے، جس کا نام ’نیمل منیب‘ رکھا گیا ہے۔

منیب بٹ کی جانب سے اس اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور ننھی شہزادی کے لیے محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں امل (2019) اور مرال (2023) پہلے ہی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی