وزن میں اضافے پر تنقید، کومل میر نے ذہنی دباؤ سے گزرنے کا اعتراف کرلیا

پاکستان کی معروف اداکارہ کومل میر نے وزن بڑھنے کے بعد ذہنی دباؤ سے گزرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

کومل میر نے حالیہ انٹرویو میں اپنے وزن میں اضافے کے بعد ذہنی دباؤ اور سوشل میڈیا پر ملنے والے منفی ردِعمل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وزن بڑھنے کے بعد نہ صرف انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ قریبی اور جاننے والے افراد کی جانب سے بھی تکلیف دہ تبصرے سننے کو ملے، جس کا ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑا۔

کومل میر نے بتایا کہ سچ کہوں تو یہ میرے لیے ایک بہت مشکل وقت تھا، میں نے کئی بار روتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں سے بات کی، سوشل میڈیا پر منفی تبصرے تو برداشت کرلیے لیکن جب اپنے لوگ بھی عجیب باتیں کرنے لگیں تو بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں نے انہیں وضاحت دینے کا مشورہ دیا کہ وزن کا اضافہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا لیکن وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ لوگ اکثر پہلے ہی اپنی رائے قائم کر چکے ہوتے ہیں، اس لیے وضاحت دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر بھی پاکستانی فٹبال کی برآمدات نہ بڑھا سکی

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل