دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

سکھر: دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے ہنگامی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بول نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ہنگامی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دریافت کیا کہ دریائے سندھ میں کتنا سیلابی پانی داخل ہو سکتا ہے اور صوبے میں کتنے دریائی بند حساس قرار دیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ حساس بندوں کے لیے کون سے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہدایت دی کہ سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی بندوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی سندھ ظریف کھیڑو شام پانچ بجے وزیراعلیٰ کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

Related posts

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل

زرمبادلہ ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری، مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ