بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے موزوں نہیں رہے، مکی آرتھر نے پنڈورہ باکس کھول دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے موزوں نہیں رہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں بہترین بیٹسمین ہیں لیکن کھیل کی نوعیت بدل چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی کارکردگی مؤثر ثابت نہیں ہو رہی۔

انہوں نے قومی ٹیم کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن کی حکمتِ عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہیسن اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنے پر زور دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا