48 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اضلاع کو فوری الرٹ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے واسا، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو بھی الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔