بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

بانی ی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 اڈیالہ جیل کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آگیا، تاہم اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سپریڈنٹ کو فیملی و وکلا کو جیل سماعت میں آنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جن وکلا کے وکالت نامہ جمع ہیں سپریڈنٹ ان کو آنے کی اجازت دے اور جیل کے باہر جو فیملی ممبرز موجود ہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔

بعدازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سماعت میں وکلا فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی، تاہم عدالت نے سپریڈنٹ کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت