رجب بٹ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے معاملے پر نیشنل کرائم ایجنسی نے لاہور کی سیشن عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے رجب بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے قبل ازیں 26 اگست تک نیشنل کرائم ایجنسی سے حتمی رپورٹ طلب کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز مواد سے متعلق مقدمہ درج کرنے کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ کی ٹک ٹاک ویڈیوز میں ادا کیے گئے کلمات توہین آمیز ہیں اور ان کا عمل قانون کے مطابق قابلِ گرفت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو رجب بٹ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے تمام دلائل اور رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی اور نیشنل کرائم ایجنسی کو حتمی رپورٹ بروقت جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع