پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثنا پہلی بار ورلڈکپ میں قیادت کریں گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کو پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ میں کپتانی کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں نائب کپتان منیبہ علی صدیقی، آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور تجربہ کار بولر ڈیانا بیگ شامل ہیں، جبکہ ایمان فاطمہ کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل اور رمین شمیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ ریزرو کھلاڑیوں میں گل فیروزہ، نجیحہ علوی، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

اسکواڈ میں آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر کے مقابلوں کے بعد دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ گل فیروزہ اور نجیحہ علوی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ نئی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گا۔ یہ سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہوگی۔

Related posts

دبئی میونسپلٹی نے عید الاضحی کے لیے 1,000 مویشیوں کو فی گھنٹہ پروسیس کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مذبح خانوں کی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام امارات کا احاطہ کرنے والے جامع قومی صحت انشورنس نظام کے آغاز کی ہدایت کی۔

‘مہربانی اور دوستی میں پاسپورٹ نہیں ہوتا’: دبئی نے اس ہندوستانی تارکین وطن پر دیرپا اثر کیوں چھوڑا