1971 کے تنازع اور اختلافات کو بھلا کر دل صاف کر لئے جائیں،اسحاق ڈار،صحافی کو جواب

1971کے تنازع اور اختلافات کوبھلا کر دل صاف کر لئے جائیں ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔

دورہ بنگلہ دیش پرایک صحافی کے سوال کا جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکاپربھی اس موضوع پر تفصیل سے بات ہوچکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھائیوں کے درمیان اختلافات ختم ہوجائیں تو اسلام کی تعلیم یہی ہے کہ دل صاف کرلیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ مسئلہ دو مرتبہ حل ہوچکا،اب ہمیں ماضی پر نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل پر توجہ دینی چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ عوام کی بہتری کے لیے دونوں ممالک کومل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراس وقت بنگلادیش کے تاریخی دورے پر ہیں۔ جو کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد پہلا دورہ ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا