مئی کے بعدسرمایہ کاروں کا پاکستان پربھارت کے مقابلے میں اعتمادبڑھ گیا

مئی کے بعدسرمایہ کاروں کا پاکستان پربھارت کے مقابلے میں اعتمادبڑھ گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں حالیہ مہینوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جس کے نتیجے میں پاکستان کا KSE100 انڈیکس بھارت  کےسینسیکس  سے آگے نکل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 مئی 2025 کو KSE100 انڈیکس 80,335 تھا جبکہ سینسیکس 103,527 کی سطح پر تھا۔

صرف ساڑھے 3 ماہ بعد، 20 اگست 2025 کو پاکستان کا انڈیکس 150,591 پر پہنچ گیا۔ جبکہ بھارت کا سینسیکس محض 81,858 تک محدود رہا۔

مئی 2025 سے اب تک پاکستان کا KSE-100 انڈیکس 31 فیصد بڑھ چکا ہے۔ جبکہ بھارت  کا Sensex محض 2 فیصد کی معمولی بڑھوتری دکھا سکا۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سرمایہ کاروں نے خطے میں استحکام،مواقع اور مالی حکمتِ عملی کے لحاظ سے پاکستان کو ترجیح دی ہے۔

یہ رجحان نہ صرف پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے لیے خوش آئند ہے بلکہ یہ ملکی معیشت  میں عالمی سطح پر ایک نئے اعتماد کی بحالی کی جانب اشارہ بھی کرتا ہے۔

اس دوران بھارتی معیشت تیزی سے تنزلی کا شکار رہی۔ بھارت کو معرکہ حق کے بعد سیاسی و سفارتی سطح پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ساتھ ہی بھارتی معیشت کے منفی رجحان نے خطرناک صورتحال کو جنم دیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان پر عالمی اداروں کاہی نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بڑھ چکاہے۔

اعداد شمار واضح اشارہ دے رہے ہیں کہ پاکستانی معیشت اور سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہاہے ۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف