سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ، درآمدات مسلسل دوسرے ماہ بھی صفر رہی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران بھی کسی ملک سے ایک کلو بھی سونا درآمد نہیں کیا گیا، جبکہ جولائی میں سونے کی درآمدات میں سالانہ 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جولائی کے دوران 28 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کی مالیت 21 لاکھ 93 ہزار ڈالر تھی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی سے قبل جون کے دوران بھی سونے کی درآمدات صفر تھیں، جبکہ آخری بار مئی میں بیرون ممالک سے 9 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جبکہ مئی میں سونے کی درآمدات کا حجم 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھا۔