دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، درجنوں دیہات زیر آب، کھڑی فصلیں تباہ

قصور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا کنارے کے نشیبی علاقے مزید زیر آب آگئے۔ گنڈا سنگھ والا، باقر کے اور کوٹھی فتح محمد سمیت درجنوں دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سیلابی پانی کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، کاشتکار شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔ متاثرہ دیہات کے مکینوں کو نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے جبکہ سیلابی ریلے مسلسل نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلاب، کئی دیہات زیرِآب، ریسکیو آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا ہے کہ متاثرین کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جائے گا اور کھانے پینے سمیت تمام ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ تلوار پوسٹ پر سیلاب متاثرین کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں اور اب تک 5400 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔ ریسکیو اہلکار انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچانے میں سرگرم ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق اب تک 800 سے زائد مویشیوں کو بھی سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا