فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت نہیں کرسکتا،امریکی فوجی افسرپھٹ پڑا،ویڈیو جاری

فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت نہیں کرسکتا،امریکی فوجی افسرپھٹ پڑا، ویڈو بیان جاری کردیا۔ جس میں انہوں نے کہاکہ وہ اسرائیلی مظالم کی قطعی حمایت نہیں کرسکتے۔

امریکی فوج کے ایک افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

جس میں انہوں نے بتایاکہ انہیں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پرتادیبی کارروائی کاسامنا کرناپڑا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 20 سال امریکی فوج کے لئے خدمات انجام دیں۔ ان کا کہناتھاکہ انہیں فلسطین کی حمایت میں ایک پوسٹ کرنے پر کونسل نے طلب کیا اورتحقیقات شروع کردی گئیں۔

ان کا کہناتھاکہ میرے خلاف قومی سلامتی کے خلاف خطرات کی دفعات کے تحت تحقیقات ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی فوج میں شمولیت اختیارکرتے وقت میں نے امریکا سے وفاداری کا حلف لیاتھا نہ کہ اسرائیل سے ۔

امریکی فوجی افسر کا کہناتھاکہ میں اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے ویڈیو میں اپنے یہ الفاط کئی بار دہرائے۔
یہ ویڈیو کب فلمائی گئی معلوم نہیں مگر اسے ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا گیا ۔  22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے امریکی فوجی افسر کے جرات مندانہ اقدام کو پسند کیا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش