شاہریز نو مئی کیس میں پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو لاہور سے حراست میں لینے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شاہریز نو مئی کیس میں  پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا۔

پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ ہماری کیس ڈائیری میں شاہریز کا نام پہلے سے موجود تھا، جبکہ ان کو ٹریس کرنے کے لیے کام ہو رہا تھا۔ جتنے لوگوں کے نام ہیں اور وہ گرفتار نہیں ہوئے،  گرفتار ہونگے۔ گرفتاری روزنامچے میں درج کی گئی ہے، بالکل یہ گرفتاری ہمارے علم میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور

 پروگرام کی میزبان کے سوال پر کہ 27 ماہ قبل کیس میں ابھی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی پہلے کیوں نہیں گرفتار کیا تو اور رات میں گرفتار کرنے کی وجہ کیا ہے تو اس پر فیصل کامران نے جواب میں کہا کہ قانون کے مطابق کوئی کسی بھی جرم میں پولیس کو مطلوب ہے تو اسے کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شاہریز کا نام کیس ڈائری میں ابھی سے نہیں تھا اور یہ کیس بہت پہلے سے چل رہا ہے اس کیس میں بہت سارے لوگوں کے نام تھے جنہیں گرفتار نہیں کیا گیاتھا انہیں ٹریس کیا جارہا تھا جیسے ہی ان کی نشاندہی ہوئی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اس کیس میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب بھی گرفتار ہوں گے اور اس گرفتاری کا انہیں مکمل علم تھا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش