ضلع غذر میں سیلابی صورتحال، پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

ضلع غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں گلیشیئر جھیل کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور راستے بند ہو گئے، جس کے باعث متعدد خاندان محصور ہو گئے۔

پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیاں کیں۔ فوجی ہیلی کاپٹرز نے بچوں، خواتین، اور بزرگوں کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

متاثرین اور مقامی عمائدین نے پاک فوج کے بروقت امدادی اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردعمل نے سیلاب متاثرین کی زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

دبئی نے 2030 تک حفاظت کو بڑھانے کے لیے 31 پیدل چلنے والے پلوں اور سرنگوں کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر فرانس میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔