ضلع غذر میں سیلابی صورتحال، پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

ضلع غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں گلیشیئر جھیل کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور راستے بند ہو گئے، جس کے باعث متعدد خاندان محصور ہو گئے۔

پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیاں کیں۔ فوجی ہیلی کاپٹرز نے بچوں، خواتین، اور بزرگوں کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

متاثرین اور مقامی عمائدین نے پاک فوج کے بروقت امدادی اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردعمل نے سیلاب متاثرین کی زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ