آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا نیا شیڈول جاری

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردی شیڈول کے مطابق بنگلور کی جگہ  نوی ممبئی میزبان شہروں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں پانچ میچز ہوں گے، تین لیگ میچز، ایک سیمی فائنل اور ممکنہ فائنل نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیوز پر ہونگے

یہ فیصلہ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم، بنگلور کی عدم دستیابی پرکیا گیا ہے

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی تاریخیں 30 ستمبر تا 2 نومبربرقرار ہیں، جبکہ دیگر وینیوز میں گوہاٹی، اندور، وشاکھا پٹنم اور کولمبو شامل ہیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا