سیشن کورٹ لاہور نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جوئے کو فروغ دینے سے متعلق ویڈیوز کے کیس پر سماعت ہوئی جس میں عروب جتوئی کی جانب سے ایڈووکیٹ عرفان کلیات اور ایڈووکیٹ راجہ عبدالرحمان رانجھا نے دلائل دیے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عروب جتوئی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
یہ کیس یوٹیوبر جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے تناظر میں درج کیا گیا ہے، جن میں مبینہ طور پر آن لائن جوئے کی تشہیر کی گئی۔
