آئی سی سی کی نئی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ جاری، بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے مطابق بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گِل شاندار کارکردگی کے باعث پہلی پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس طرح بھارت کے شبھمن گِل  ور روہت شرما بالترتیب784 اور  756 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے، پاکستان کے بابر اعظم739  پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بھارت کے ہی ویرات کوہلی736 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مِچل 720 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سری لنکا کے چارِتھ اسلانکا چھٹے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ساتویں، بھارت کے شریان ایّیر آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے کپتان شای ہوپ نویں اور افغانستان کے ابراہیم زدران دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے مسافروں نے خبردار کیا: بیرون ملک سوشل میڈیا کی شہرت کا پیچھا کرنا قانونی خطرات لے سکتا ہے۔

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی