رینکنگ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کا اچانک اخراج ، شائقین کرکٹ حیران

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ سے بھارت کے دو بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی کا نام غائب پایا گیا۔

گزشتہ ہفتے 13 اگست 2025 کو جاری ہونے والی رینکنگ میں روہت شرما دوسری جبکہ ویرات کوہلی چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔ لیکن اچانک دونوں کا فہرست سے اخراج نہ صرف شائقین کے لیے چونکا دینے والا تھا بلکہ اس نے ان کے مستقبل سے متعلق افواہوں کو بھی جنم دے دیا۔

آئی سی سی کا اصول اور شکوک

آئی سی سی کے اصول کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 9 سے 12 ماہ تک کسی فارمیٹ میں شرکت نہ کرے تو اسے رینکنگ سے خارج کردیا جاتا ہے۔ تاہم کوہلی اور روہت دونوں نے آخری مرتبہ 9 مارچ 2025 کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ون ڈے کھیلا تھا۔ اس لحاظ سے محض پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ان کی غیر موجودگی کسی اصول کے تحت ممکن نہیں تھی۔

ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں

دونوں کرکٹرز نے حال ہی میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاکہ ون ڈے میں اپنے کیریئر کو طول دے سکیں۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مستقبل کی منصوبہ بندی میں ان دونوں کو شامل نہیں کر رہا۔

اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے کوہلی اور روہت کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث رینکنگ سے ان کی غیر موجودگی کو ایک اشارہ سمجھا جانے لگا۔

شائقین نے سوشل میڈیا پر اس صورتحال پر شدید ردعمل دیا ہے اور دونوں اسٹار کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کر ہے ہیں۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک