کراچی: برسات کے بعد ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے دوسرے روز بھی بند

کراچی: شہر قائد میں حالیہ برسات کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی برقرار ہے، جس کے باعث کورنگی کازوے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ندی کے پانی کے سڑک پر آنے کے باعث کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد سے ملانے والے دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے معطل ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قیوم آباد چورنگی سے ٹریفک کو بلوچ کالونی اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ اسی طرح کورنگی ای بی ایم کازوے روڈ بھی ندی میں طغیانی کے باعث بند ہے جس سے محمود آباد سے کورنگی کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق محمود آباد سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے کے ذریعے قیوم آباد اور گودام چورنگی سے آنے والی گاڑیوں کو قیوم آباد اور شان چورنگی کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی