کراچی میں گزشتہ روز صبح 11 بجے سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ روز صبح 11 بجے سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ شاہراہ فیصل پر 43 ملی میٹر، کیماڑی میں 31 ملی میٹر اور کورنگی میں 35.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جناح ٹرمینل پر 28.4 ملی میٹر، مسرور بیس پر 24 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 24.2 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 20.5 ملی میٹر اور اولڈ ایئرپورٹ پر 21.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح گلشن حدید میں 20 ملی میٹر، ناظم آباد میں 19 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 15.9 ملی میٹر، سرجانی میں 15.8 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 8.7 ملی میٹر جبکہ گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔