پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزارکا ہندسہ عبورکر کے بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، پہلی بار100انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کا ہندسہ عبورکر کے بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان جاری رہا، اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 820 پوائنٹس کا اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 150591پوائنٹس پربند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 151261 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا معاشی دعویٰ، کیا ترسیلات زر 39 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کریں گی؟

 آج  40 ارب روپے مالیت کے 66 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 486 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 240 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 215 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انڈیکس 149,770 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی