ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

ایشیا کپ کی تیاریاں جاری رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ایک منفرد چیلنج دے کر سب کو حیران کر دیا۔

گزشتہ روز قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کے دوران ’’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘‘ کرایا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر مختلف مشنز دیے گئے۔ کسی کو گیند تلاش کرنے کا ٹاسک ملا تو کسی کو پانی کا گلاس ڈھونڈنے کی ہدایت دی گئی۔

چیلنج کے دوران کھلاڑیوں کی مدد کے لیے ایک ساتھی کھڑا ہوتا جو آواز کے ذریعے رہنمائی کرتا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ کچھ ساتھی سچے مددگار ثابت ہوئے جبکہ کچھ نے شرارتیں بھی کیں۔ کسی نے قریب رکھا ڈسپوزیبل گلاس پاؤں سے ہٹا دیا تو کسی نے الجھا کر مزید مشکل کھڑی کردی۔

کوچ کے اس انوکھے ٹریننگ سیشن کا مقصد کھلاڑیوں میں ٹیم ورک، اعتماد اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا بتایا جارہا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔