الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر الیکشن شیڈیول جاری

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، پی پی 203 ساہیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈیول جاری کردیا ہے۔

شیڈیول کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ پانچ اکتوبر کو ہوگی، جبکہ نشستیں زرتاج گل، رائے حسن نواز خان اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت متعدد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ڈی سیٹ

کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تین ستمبر تک ہوگی، جبکہ اپیلوں پر فیصلہ 12 ستمبر تک کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 15 ستمبر ہے، جبکہ امیدواروں کو نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا