حج 2026: سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2026 کے لیے اب تک 13 روز میں 1,14,500 سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت مختص نشستوں میں سے صرف ساڑھے تین ہزار (3,500) نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ باقی ماندہ نشستوں کی تکمیل تک نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

تمام خواہشمند افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی بینک میں اپنی حج درخواست جمع کروائیں تاکہ مقررہ کوٹہ مکمل ہونے سے پہلے ان کی درخواست شامل ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی باقی ساڑھے تین ہزار نشستیں مکمل ہو گئیں، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام نامزد بینکوں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہشمندوں کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث بہت کم وقت میں بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا