تاجروں کے نئے صوبے کے مطالبے پر سوالات؛ وزیر خزانہ نے کیا جواب دیا؟

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبے کے مطالبے سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز کیا۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے کراچی کے بعض تاجروں کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبے سے متعلق سوالات پوچھے گئے، تاہم وزیر خزانہ نے ان سوالات کو نظرانداز کرتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

ورکشاپ سے خطاب میں وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو درپیش دو بڑے چیلنجز کی نشاندہی کی، جن میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت کا کردار صرف سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے، اصل قیادت نجی شعبے کو کرنی ہے۔

ایف بی آر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا جبکہ ایف بی آر کا بجٹ سازی کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف