وائٹ ہاؤس میں آج اہم ملاقات، یورپی رہنما شریک ہونگے

آج یوکرینی صدر زیلنسکی امریکی صدر سے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں یورپی رہنما بھی شریک ہونگے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں یورپی رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات سے قبل کہا ہے کہ یوکرین کا آئین کسی علاقے کو چھوڑنے یا زمین کے تبادلے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسی سیکیورٹی چاہیے جو عملی طور پر کام کرے، ہمیں نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسی ضمانتیں درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: یورپ کا یوکرین سے اظہار یکجہتی، ٹرمپ-پوتن سمٹ سے قبل روس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن امن نہیں چاہتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوکرینی علاقوں کے بارے میں بات کرنے کا اختیار صرف یوکرینی حکام کو ہے۔

میکرون نے مزید کہا کہ یورپی رہنما ٹرمپ سے پوچھیں گے کہ وہ سیکیورٹی ضمانتوں میں کس حد تک شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق یورپی رہنماؤں کی کوشش ہے کہ یوکرین کو روسی دباؤ کے سامنے جھکنے سے بچایا جائے اور ٹرمپ کو اس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ یوکرین کے لیے مضبوط سیکیورٹی اقدامات کی حمایت کریں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل