نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

پاکستانی کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ‘ستارہ: لیٹ گرلز ڈریم’ ویب اسٹریمنگ چینل ‘نیٹ فلیکس’ پر 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم نے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کسی ڈائیلاگ کے بغیر ایک کمسن لڑکی کی زندگی کی مکمل داستان سناتی اس پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ‘ستارہ’ کو شرمین عبید چنائے نے خود تحریر کیا اور ہدایتکاری دی ہے۔

پندرہ منٹ کی اس شارٹ اسٹوری فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے جس میں لاہور کے پرانے شہر کو دکھایا گیا ہے۔

اس شارٹ اینیمیٹڈ فلم میں ایک 14 سالہ بچی کی کہانی دکھائی گئی ہے جو پائلٹ بننا چاہتی ہے لیکن اس کی شادی زبردستی کروادی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کے خواب ٹوٹ جاتے ہیں۔

یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جہاں لڑکیاں اب بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

اس فلم کا میوزک ایمی ایوارڈ یافتہ ’لورا کارپ مین‘نے کمپوز کیا ہے جبکہ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں خواتین کے حقوق کی مشہور کارکن گلوریا اسٹینیم، اور کوکو اور ٹوائے اسٹوری 3 کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر ڈارلا اینڈرسن شامل ہیں۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔