آئی فون ایکس فولڈ کی قیمت کیا ہوگی، کب تک دستیاب ہوگا؟

آئی فون ایکس فولڈ کی قیمت کیا ہوگی، کب تک دستیاب ہوگا؟۔ ایپل کا نیا فولڈایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

آئی فون ایکس فولڈ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے ۔ 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینز شامل ہیں۔

فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل اور ایس ایل 3ڈی کیمرہ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون کی ویڈیوریکارڈنگ صلاحیت 4کے ریزولوشن تک ہوگی۔

فون گلاس فرنٹ اور بیک کے ساتھ اسٹین لیس اسٹیل فریم پر مبنی ہے۔ ڈیوائس پانی اور گرد و غبار سے محفوظ (IP68) بھی ہوگی۔

ڈسپلے میں سپر یٹینا ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔  ڈولبی وژن، ایچ ڈی آر 10 اور 120 ہرٹز ٹچ سینسنگ شامل ہے۔

دیگرخصوصیات میں ایپل اے14 بایونک چپ سیٹ، فیس آئی ڈی،ڈولبی اٹموس ساؤنڈ،وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.0 شامل ہیں۔

یہ فون اسپیس گرے، سلور، گولڈ اور مڈ نائٹ گرین کلرز میں دستیاب ہوگا۔

اب رہ گئی قیمت کی بات تو بھئی نام ہی اییپل ہے ۔ اس لئے قیمت بھی اتنی ہی ہے جتنے فیچر ہیں۔

پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی سطح پر تقریباً 2 ہزار 258 امریکی ڈالرہوگی۔

Related posts

ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان