عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک مسافر جاں بحق،33 زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 11 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بہاولپورمنتقل کردیا گیا۔
چندروز قبل خانپور کے قریب پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس بھی حادثے کا شکار ہوئی۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد ایکسپریس بھی کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 29 افراد زخمی ہوئے اور پٹڑی سمیت ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔