عارضہ قلب کے بعد صبا قمر نے مداحوں کو اپنی صحت سے متلعق آگاہ کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر جنہیں حال ہی میں اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متلعق آگاہ کردیا ہے۔

صبا قمر نے اپنی تازہ طبیعت سے متعلق اپ ڈیٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ گزشتہ 10 سے 14 دنوں کے مسلسل آرام کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں، تاہم مکمل صحت یابی ابھی باقی ہے۔

 ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے کام کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، اپنے نئے پروجیکٹ “وش می لک” کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ میں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھا سکوں اور اپنی پوری محنت سے کام کر سکوں، میں اسی طرح اپنی زندگی بھر آپ کو تفریح فراہم کرتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صبا قمر کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہنگامی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت کی اطلاع دی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت