برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے مشکل وقت  میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی، اور لندن میں ملاقاتوں کے دوران مثبت پیشرفت کی توقع کا اظہاربھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم کا دورہ برطانیہ، ہم منصب سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات متوقع

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات میں تعاون کے اظہار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کی امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ برطانوی ہم منصب اینجلا رائنر، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فائرنگ سمیت دولت مشترکہ جنرل سیکرٹری شرلے سے ملاقات کریں گے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری