ایک امدادی ٹرک کے پیچھے ہزاروں افرادکا دوڑتا ہجوم،بھوک کی بدترین مثال ۔ دنیا کی تاریخ میں بھوک کی ایسی بدترین مثال نہیں دیکھی گئی ہوگی۔
سوشل میدیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہزاروں افراد ایک چھوٹے سے امدادی ٹرک کے پیچھے دوڑتے دکھائی دیے۔
گوکہ خوراک سے لدا ہوا یہ چھوٹا سا امدادی ٹرک ان ہزاروں لوگوں کی بھوک مٹانے کے لئے ایک زرہ بھی نہیں تھا۔
تاہم بھوک کے ستائے لوگ اس امدادی ٹرک کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتے دکھائی دیے۔ اس واقعے کو انسانی تاریخ میں بھوک کی بدترین مثال قراردیاجارہاہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ہزاروں لوگ اس طرح کیوں دوڑ رہے تھے جب انہیں معلوم تھا کہ وہ اس امداد تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
شدید بھوک نے انہیں ایک ایسی کوشش پر مجبور کیا جس میں شکست یقینی تھی۔ مگر وہ دیوانہ وار دوڑتے رہے اور آخر کار تھک ہار گئے۔
جی ہاں ! یہ غزا کے وہ ہزاروں مظلوم تھے تو ایک نوالے کے لئے اس طرح دوڑتے دکھائی دیے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ستم ظریفی ہے کہ ایسے مناظر ہمیں اپنی اسکرینوں پر تواتر سے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہیں خبروں کی زینت بنانے سے زیادہ اہم مقصدمسلم دنیا کو غزا کے مظلوموں کی بھوک کااحساس دلاناہے۔
