پاکستان پرکسی نے سوالات نہیں اٹھائے،سابق بھارتی میجرجنرل نے مودی کوآئینہ دکھادیا

پاکستان پرکسی نے سوالات نہیں اٹھائے۔سابق بھارتی میجرجنرل نے مودی کوآئینہ دکھادیا۔ انہوں نے بھارتی پالیسیوں اورآپریشن سندورمیں بھارتی میڈیاکے منفی کردارپرکڑی تنقید کی۔

یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔

انہوں نے کہاکہ سید عاصم منیرکوتو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اورپاکستان پردنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔

انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟

یش مور نے کہاکہ  پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے انتہائی منفی کردارادا کیا۔انہوں نے کہاکہ کھلے عام جھوٹ بولے اور کسی نے انہیں روکا تک نہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ بھارتی میڈیانے  اسلام آباد پہنچنے  اور کراچی کو  آگ لگانے جیسے جھوٹے دعوے کیے۔

انہوں نے کہاکہ کسی نے دیکھا کہ جنگ کے دوران ہمارے نام نہاد سلیبریٹیز اور  یوٹیوبرز نےکیسی زبان استعمال کی؟۔

یش مورنے مزیدکہاکہ پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیانے جو کچھ دکھایا وہ محض کچرا تھا۔

ان کاکہناتھاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیااور سوشل میڈیا کوکوئی نہیں دیکھ رہا تھا۔

یش مورنے مزید کہاکہ بھارتی میڈیا کے منفی کردار کے باعث  ان خبروں پر کوئی یقین کرنےکو  تیار بھی نہ تھا۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا