فیلڈ مارشل نے سیاسی مصالحت کیلئے سچے دل سے معافی کو ناگزیر قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔
یہ بات انہوں نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ برسلزمیں اووسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل کا جنگ کے فاتح کے طور پر استقبال کیا۔
سیدعاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلوص کیساتھ 18،18 گھنٹے کام کرنے کوسراہا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
فیلڈ مارشل برسلز کے ایونٹ میں کئی گھنٹےکھڑے ہو کر دور دور سے آنے والے پاکستانیوں سے ملتے رہے۔انہوں کہا کہ پاکستان کوچین اورامریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے۔
انہوں نے تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ قرار دیدیا۔ فیلڈ مارشل کا کہناتھاکہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔
فیلڈمارشل کا کہناتھاکہ خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے اوراس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں۔
Field Marshal Syed Asim Munir’s address in Brussels
The Army Chief (#COAS) said, those spreading rumors are, against both the government and the state institutions, and all news regarding change is completely false. COAS emphasised that #Pakistan has long and successful… pic.twitter.com/ZPGBvSrMUO
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 16, 2025
انہوں نے ٹرمپ کی امن کی خواہش کو حقیقی قراردیا۔ فیلڈ مارشل کے مطابق اسی لئے انہیں نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پہل کی گئی۔
فیلڈمارشل کا کہناتھاکہ باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پاکستان کی پیروی کررہی ہے۔
مشہور پاکستانی صحافی کے ایک سوال کے جواب میں فیلڈ مارشل نے سیاسی مصالحت کیلئے سچے دل سے معافی کو ناگزیر قرار دیدیا۔
بھارت کو پھر وارننگ، افغان حکومت کےلئے بھی اہم بات کہہ دی
انہوں نے بھارت کوپھر وراننگ دی کہ وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ فیلڈ مارشل نے ایک بار پھر افغان حکومت پرزور دیا کہ وہ طالبان کوپاکستان میں دھکیلنے کی کوشش بندکرے۔