لاہورمیں متنازع موضوع پر بننے والی فلم پر پھر پابندی لگا دی گئی ۔ یہ پابندی ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب لگائی گئی ہے ۔
صائم صادق کی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی لاہورمیں 17 اگست کوخصوصی مقام پرنمائش کا اعلان کیاگیاتھا۔
فلم ’’جوائے لینڈ‘‘کوپنجاب میں سینماگھروں میں نمائش سے روکے جانے کے2 سال بعدلاہورمیں پھر سے نمائش کااعلان کیاگیاتھا۔
یہ اعلان نورالعین چوہدری نے کیاتھا۔جو اپنے انسٹاگرام بایو کے مطابق لاہوراورکراچی میں مکسٹیپ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں۔
ٹرانسجینڈر کے موضوع پر بنائی گئی یہ متنازع فلم پاکستان میں کئی بارنمائش کےلئے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔
مگر اس فلم کو ایک بار پھر سے 17 اگست کو نمائش کے لئے پیش کیاگیاتھا۔ تاہم پھر سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
Alhamdullillah this is a victory for all the parents who want to protect their kids & who love Islam.
This isn’t the end of the struggle against the satanists & Zionists.
These ppl will keep coming after our kids as Iblis promised “For sure I will try to distort your creation…”… pic.twitter.com/6SfrqG7Z6Q— Maria.B: Woman=Adult Human Female (@RealMariaButt) August 16, 2025