پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج 2025 کا اعلان، طالبات نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرلیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (سائنس پری انجینئرنگ گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج جاری کردیے جس میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد رہا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق اس سال پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے حصے میں آئیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر دو طالبات نے حاصل کی جن میں لائبہ انصاری (عثمان پبلک اسکول، کیمپس ون) اور سیدہ عنزیلہ حیدر زیدی (بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن) شامل ہیں۔

دوسری پوزیشن بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آئزل مرحا نے حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن ہمدرد انٹرمیڈیٹ کالج فار سائنس اینڈ کامرس، بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حفصہ عمران نے اپنے نام کی۔

اعداد و شمار

رجسٹرڈ امیدوار: 21,617

شریک امیدوار: 21,019

کامیاب امیدوار: 11,547

کامیابی کا تناسب: 54.94 فیصد

گریڈز کی تقسیم

اے ون گریڈ: 1,035

اے گریڈ: 1,762

بی گریڈ: 2,351

سی گریڈ: 2,938

ڈی گریڈ: 3,124

ای گریڈ: 296

نتائج چیک کرنے کا طریقہ

امیدوار اپنے نتائج کراچی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ “BIEK” بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں طلبہ آسانی سے اپنے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے