گڈانی کا ساحل اسپیڈ کا میدان بننے کو تیار، حب کراس ریلی 2025 کا آغاز کل ہوگا

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں حب کراس ریلی 2025 کل سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ملک بھر سے 70 سے زائد مرد و خواتین ڈرائیورز اپنی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کریں گے۔

ریلی میں 6 کیٹیگریز کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ پہلی بار الیکٹرک کار کیٹیگری بھی شامل کی گئی ہے جس نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جیپ ریلی،صاحب زادہ سلطان کی گاڑی پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئی

ایونٹ کے لیے 47 کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے جو ریت، ساحل اور خطرناک موڑوں سے بھرپور ہے، جس سے مقابلے مزید چیلنجنگ اور دلچسپ بن جائیں گے۔

ریلی دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ گاڑیوں کی گرج اور ڈرائیورز کی برق رفتاری کا شاندار مظاہرہ قریب سے دیکھ سکیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے