آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بوب سمپسن کی وفات پر کرکٹ آسٹریلیا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بوب سمپسن نے 1957 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا جو تقریباً دو دہائیوں پر محیط رہا۔ اس دوران انہوں نے 62 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 ہزار 869 رنز اسکور کیے جن میں 10 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: جنسی زیادتی کا الزام؛ بھارتی کرکٹر پر پابندی عائد
ان کا سب سے بڑا اسکور 311 رنز رہا، وہ ایک کامیاب آل راؤنڈر بھی تھے، جنہوں نے 110 کیچز اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔
بوب سمپسن کو چار دہائیوں تک آسٹریلوی کرکٹ کی ایک بااثر اور نمایاں شخصیت کے طور پر یاد رکھا جاتا رہا، جہاں بطور کپتان اور بعدازاں کوچ انہوں نے آسٹریلیا کرکٹ کے سنہری دور کی بنیاد رکھی۔